Madarik-ut-Tanzil - Faatir : 23
اِنْ اَنْتَ اِلَّا نَذِیْرٌ
اِنْ اَنْتَ : تم نہیں اِلَّا : مگر۔ صرف نَذِيْرٌ : ڈرانے والے
تم تو صرف ہدایت کرنے والے ہو
23: اِنْ اَنْتَ اِلَّا نَذِیْرٌ (آپ تو صرف ڈر سنانے والے ہیں) یعنی آپ کے ذمہ صرف یہ ہے کہ آپ پہنچا دیں اور ڈرائیں خواہ جس کو ڈرسنایا گیا۔ ان میں سے ہو جو سن کر نفع حاصل کرتا ہے۔ خواہ ان میں سے ہو جو نفع حاصل نہیں کرتا بلکہ اصرار علی الکفر کرنے والا ہے۔ آپ پر کچھ گناہ نہ ہوگا۔
Top