Madarik-ut-Tanzil - Az-Zumar : 25
كَذَّبَ الَّذِیْنَ مِنْ قَبْلِهِمْ فَاَتٰىهُمُ الْعَذَابُ مِنْ حَیْثُ لَا یَشْعُرُوْنَ
كَذَّبَ : جھٹلایا الَّذِيْنَ : جو لوگ مِنْ قَبْلِهِمْ : ان سے پہلے فَاَتٰىهُمُ : تو ان پر آگیا الْعَذَابُ : عذاب مِنْ حَيْثُ : جہاں سے لَا يَشْعُرُوْنَ : انہیں خیال نہ تھا
جو لوگ ان سے پہلے تھے انہوں نے بھی تکذیب کی تھی تو ان پر عذاب ایسی جگہ سے آگیا کہ ان کو خبر ہی نہ تھی
25: کَذَّبَ الَّذِیْنَ مِنْ قَبْلِھِمْ (ان لوگوں نے جھٹلایا تھا جو ان سے پہلے ہوچکے) ھمؔ کا مرجع قریش مکہ ہیں۔ فَاَتٰھُمُ الْعَذَابُ مِنْ حَیْثُ لَا یَشْعُرُوْنَ (پس ان پر عذاب ایسے طور پر آیا کہ ان کو خیال بھی نہ تھا) ایسی جہت سے آیا جو ان کے وہم و گمان میں بھی نہ تھی اور نہ ان کو خیال گزرا کہ کبھی شر اس طرف سے بھی آجائے گا۔ اس دوران کہ وہ مطمئن تھے کہ اچانک ان کے امن کے مقام میں ہی عذاب نے ان کو آگھیرا۔
Top