Madarik-ut-Tanzil - Al-Ghaafir : 52
یَوْمَ لَا یَنْفَعُ الظّٰلِمِیْنَ مَعْذِرَتُهُمْ وَ لَهُمُ اللَّعْنَةُ وَ لَهُمْ سُوْٓءُ الدَّارِ
يَوْمَ : جس دن لَا يَنْفَعُ : نفع نہ دے گی الظّٰلِمِيْنَ : جمع ظالم مَعْذِرَتُهُمْ : ان کی عذر خواہی وَلَهُمُ : اور ان کے لیے اللَّعْنَةُ : لعنت وَلَهُمْ : اور ان کے لیے سُوْٓءُ الدَّارِ : برا گھر (ٹھکانا)
(یعنی قیامت کو بھی) جس دن ظالموں کو ان کی معذرت کچھ فائدہ نہ دے گی اور ان کے لئے لعنت اور برا گھر ہے
يَوْمَ لَا يَنْفَعُ الظّٰلِمِيْنَ مَعْذِرَتُهُمْ (جس دن کہ ظالموں کو ان کی معذرت کچھ فائدہ نہ دے گی) نحو : یہ یوم یقوم سے بدل ہے۔ تقدیر کلام یہ ہے لایقبل عذرہم ولا ینفع۔ ان کا عذر قبول نہ ہوگا۔ قراءت : کوفی اور نافع نے لا ینفع پڑھا ہے۔ وَلَهُمُ اللَّعْنَةُ ( اور ان کے لیے لعنت ہوگی) اللہ تعالیٰ کی رحمت سے دوری۔ وَلَهُمْ سُوْۗءُ الدَّارِ (اور ان کے لیے اس عالم میں خرابی ہوگی) ۔ سوء الدر سے آخرت کا عذاب مراد ہے۔
Top