Madarik-ut-Tanzil - Al-Ghaafir : 69
اَلَمْ تَرَ اِلَى الَّذِیْنَ یُجَادِلُوْنَ فِیْۤ اٰیٰتِ اللّٰهِ١ؕ اَنّٰى یُصْرَفُوْنَ٤ۖۛۚ
اَلَمْ تَرَ : کیا نہیں دیکھا تم نے اِلَى : طرف الَّذِيْنَ : جو لوگ يُجَادِلُوْنَ : جھگڑتے ہیں فِيْٓ : میں اٰيٰتِ اللّٰهِ ۭ : اللہ کی آیات اَنّٰى : کہاں يُصْرَفُوْنَ : پھرے جاتے ہیں
کیا تم نے ان لوگوں کو نہیں دیکھا جو خدا کی آیتوں میں جھگڑتے ہیں یہ کہاں بھٹک رہے ہیں ؟
اَلَمْ تَرَ اِلَى الَّذِيْنَ يُجَادِلُوْنَ فِيْٓ اٰيٰتِ اللّٰهِ ۭاَنّٰى يُصْرَفُوْنَ (کیا آپ نے ان لوگوں کو نہیں دیکھا جو اللہ تعالیٰ کی آیت میں جھگڑے نکالتے ہیں۔ کہاں پھرے چلے جا رہے ہیں) ۔ اس سورت میں جدال کا تین مقام پر ذکر فرمایا گیا ہے۔ پس درست ہے کہ اس کو تین اقوام میں مان لیا جائے۔ نمبر 2 ۔ تین الگ الگ اصناف میں تسلیم کیا جائے۔ نمبر 3 ۔ ایک ہی قسم مراد ہے اور بقیہ مقامات پر تاکید کیے لیے لائے۔
Top