Madarik-ut-Tanzil - Al-Maaida : 39
فَمَنْ تَابَ مِنْۢ بَعْدِ ظُلْمِهٖ وَ اَصْلَحَ فَاِنَّ اللّٰهَ یَتُوْبُ عَلَیْهِ١ؕ اِنَّ اللّٰهَ غَفُوْرٌ رَّحِیْمٌ
فَمَنْ : بس جو۔ جس تَابَ : توبہ کی مِنْ : سے بَعْدِ : بعد ظُلْمِهٖ : اپنا ظلم وَاَصْلَحَ : اور اصلاح کی فَاِنَّ : تو بیشک اللّٰهَ : اللہ يَتُوْبُ عَلَيْهِ : اس کی توبہ قبول کرتا ہے اِنَّ : بیشک اللّٰهَ : اللہ غَفُوْرٌ : بخشنے والا رَّحِيْمٌ : مہربان
اور جو شخص گناہ کے بعد توبہ کرلے اور نیکوکار ہوجائے تو خدا اس کو معاف کردے گا کچھ شک نہیں کہ خدا بخشنے والا مہربان ہے۔
تائبین کا ذکر : آیت 39 : فَمَنْ تَابَ (جو شخص توبہ کرے) چوری سے مِنْ 0 بَعْدِ ظُلْمِہٖ (اپنے اس ظلم ( یعنی سرقہ) کے بعد) وَاَصْلَحَ (اور اپنی درستگی کرلے) مسروقہ مال واپس کر کے فَاِنَّ اللّٰہَ یَتُوْبُ عَلَیْہِ (اللہ تعالیٰ توبہ قبول کر کے اس کی طرف توجہ فرمائیں گے) اِنَّ اللّٰہَ غَفُوْرٌ رَّحِیْمٌ (بےشک اللہ تعالیٰ بخشنے والے ہیں اس کا گناہ بخش دیں گے اور رحیم ہیں اس پر رحمت فرمائیں گے
Top