Madarik-ut-Tanzil - Al-Maaida : 62
وَ تَرٰى كَثِیْرًا مِّنْهُمْ یُسَارِعُوْنَ فِی الْاِثْمِ وَ الْعُدْوَانِ وَ اَكْلِهِمُ السُّحْتَ١ؕ لَبِئْسَ مَا كَانُوْا یَعْمَلُوْنَ
وَتَرٰى : اور تو دیکھے گا كَثِيْرًا : بہت مِّنْهُمْ : ان سے يُسَارِعُوْنَ : وہ جلدی کرتے ہیں فِي : میں الْاِثْمِ : گناہ وَالْعُدْوَانِ : اور سرکشی وَاَكْلِهِمُ : اور ان کا کھانا السُّحْتَ : حرام لَبِئْسَ : برا ہے مَا : جو كَانُوْا يَعْمَلُوْنَ : وہ کر رہے ہیں
اور تم دیکھو گے کہ ان میں اکثر گناہ اور زیادتی اور حرام کھانے میں جلدی کر رہے ہیں۔ بیشک یہ جو کچھ کرتے ہیں برا کرتے ہیں۔
قبائح یہود : آیت 62 : وَتَرٰی کَثِیْرًا مِّنْہُمْ منہم سے مراد یہود ہیں۔ یُسَارِعُوْنَ فِی الْاِثْمِاثم سے مراد یہاں جھوٹ ہے۔ وَالْعُدْوَانِظلم یا گناہ جو ان کے ساتھ خاص ہو۔ عدوان وہ گناہ جو ان سے دوسروں کی طرف تجاوز کر جائے۔ المسارعۃ فی الشیٔ جلدی سے کسی چیز کو کر گزرنا۔ وَاَکْلِہِمُ السُّحْتَ سخت حرام کو کہتے ہیں۔ لَبِئْسَ مَا کَانُوْا یَعْمَلُوْنَالبتہ وہ بہت بری چیز ہے جو انہوں نے اختیار کی ہے۔
Top