Madarik-ut-Tanzil - Adh-Dhaariyat : 31
قَالَ فَمَا خَطْبُكُمْ اَیُّهَا الْمُرْسَلُوْنَ
قَالَ : کہا فَمَا خَطْبُكُمْ : تو کیا قصہ ہے تمہارا اَيُّهَا الْمُرْسَلُوْنَ : اے فرشتو۔ بھیجے ہوؤں
ابراہیم نے کہا کہ فرشتو ! تمہارا مدعا کیا ہے ؟
آیت 31 : قَالَ فَمَا خَطْبُکُمْ (ابراہیم کہنے لگے اچھا تو تم کو بڑی مہم کیا در پیش ہے) یعنی تمہارا کیا مطلوب اور کیا معاملہ ہے۔ کس مقصد کی خاطر تمہیں بھیجا گیا ہے۔ اَیُّہَا الْمُرْسَلُوْنَ (اے فرشتو ! ) تم صرف بشارت کیلئے بھیجے گئے ہو یا کسی دوسرے کام یا دونوں کیلئے ؟
Top