Madarik-ut-Tanzil - At-Tur : 12
الَّذِیْنَ هُمْ فِیْ خَوْضٍ یَّلْعَبُوْنَۘ
الَّذِيْنَ : وہ لوگ هُمْ : وہ فِيْ خَوْضٍ : جھگڑے میں يَّلْعَبُوْنَ : اچھل کود کر رہے ہیں
جو خوض (باطل) میں پڑے کھیل رہے ہیں
آیت 12 : الَّذِیْنَ ہُمْ فِیْ خَوْضٍ یَّلْعَبُوْنَ (جو مشغلہ میں بےہودگی کے ساتھ لگ رہے ہیں) باطل و کذب کی مشغولیت میں داخل ہونا ان کا وطیرہ بن گیا۔ دوسرے مقام پر فرمایا کنا نخوض مع الخائضین۔ ] المدثر۔ 45[
Top