Madarik-ut-Tanzil - At-Tur : 22
وَ اَمْدَدْنٰهُمْ بِفَاكِهَةٍ وَّ لَحْمٍ مِّمَّا یَشْتَهُوْنَ
وَاَمْدَدْنٰهُمْ : اور مدد دیں گے ہم ان کو۔ زیادہ دیں گے ہم ان کو۔ پے در پے دیں گے ہم ان کو بِفَاكِهَةٍ : پھل وَّلَحْمٍ : اور گوشت مِّمَّا يَشْتَهُوْنَ : اس میں سے جو وہ خواہش کریں گے
اور جس طرح کے میوے اور گوشت کو ان کا جی چاہے گا ہم ان کو عطا کریں گے
نظار ہائے جنت : آیت 22 : وَ اَمْدَدْنٰہُمْ بِفَاکِہَۃٍ وَّلَحْمٍ مِّمَّا یَشْتَہُوْنَ (اور ہم ان کو میوہ اور گوشت جس قسم کا مرعوب ہو روز افزوں دیتے رہیں گے) امددنا کا معنی وقتا فوقتاً بڑھانا ہے۔ مما یشتہوں۔ اگرچہ وہ اپنی طرف سے تجویز نہ بھی کریں۔
Top