Madarik-ut-Tanzil - At-Tur : 27
فَمَنَّ اللّٰهُ عَلَیْنَا وَ وَقٰىنَا عَذَابَ السَّمُوْمِ
فَمَنَّ اللّٰهُ : پس احسان کیا اللہ نے عَلَيْنَا : ہم پر وَوَقٰىنَا : اور بچا لیا ہم کو عَذَابَ السَّمُوْمِ : لُو کے عذاب سے
تو خدا نے ہم پر احسان فرمایا اور ہمیں لو کے عذاب سے بچا لیا
آیت 27 : فَمَنَّ اللّٰہُ عَلَیْنَا (پس اللہ تعالیٰ نے ہم پر احسان کیا) مغفرت و رحمت کے ساتھ۔ وَوَقٰنَا عَذَابَ السَّمُوْمِ (اور ہم کو دوزخ کے عذاب سے محفوظ رکھا) السموم : ایسی گرم ہوا جو مسامات میں داخل ہوجائے۔ جہنم کی آگ کو یہ نام دیا گیا کیونکہ وہ بھی مسامات میں داخل ہوجائے گی۔
Top