Madarik-ut-Tanzil - Al-Hashr : 3
وَ لَوْ لَاۤ اَنْ كَتَبَ اللّٰهُ عَلَیْهِمُ الْجَلَآءَ لَعَذَّبَهُمْ فِی الدُّنْیَا١ؕ وَ لَهُمْ فِی الْاٰخِرَةِ عَذَابُ النَّارِ
وَلَوْلَآ : اور اگر نہ اَنْ : یہ کہ كَتَبَ : لکھ رکھا ہوتا اللّٰهُ : اللہ عَلَيْهِمُ : ان پر الْجَلَآءَ : جلا وطن ہونا لَعَذَّبَهُمْ : تو وہ انہیں عذاب دیتا فِي الدُّنْيَا ۭ : دنیا میں وَلَهُمْ : اور ان کے لئے فِي الْاٰخِرَةِ : آخرت میں عَذَابُ النَّارِ : جہنم کا عذاب
اور اگر خدا نے ان کے بارے میں جلا وطن کرنا نہ لکھ رکھا ہوتا تو انکو دنیا میں بھی عذاب دے دیتا اور آخرت میں تو ان کے لیئے آگ کا عذاب (تیار) ہے
3 : وَلَوْلَآ اَنْ کَتَبَ اللّٰہُ عَلَیْھِمُ الْجَلَآ ئَ (اور اگر اللہ تعالیٰ نے ان کی قسمت میں جلا وطن ہونا نہ لکھ دیا ہوتا) الجلاءؔ اہل و عیال سمیت وطن سے نکلنا۔ لَعَذَّبَہُمْ فِی الدُّنْیَا (تو دنیا میں ہی ان کو سزا دیتا) یعنی قتل اور قید کی سزا۔ جیسا کہ بنو قریظہ کے ساتھ پیش آیا۔ وَلَھُمْ (اور ان کے لئے) خواہ وہ جلا وطن ہوں یا قتل کئے جائیں۔ فِی الْاٰخِرَۃِ عَذَابُ النَّارِ (آخرت میں آگ کا عذاب ہے) ۔ جس سے زیادہ سخت کوئی سزا نہیں ہے۔
Top