Madarik-ut-Tanzil - Al-Qalam : 12
مَّنَّاعٍ لِّلْخَیْرِ مُعْتَدٍ اَثِیْمٍۙ
مَّنَّاعٍ : بہت روکنے والا لِّلْخَيْرِ : بھلائی کا مُعْتَدٍ : حد سے بڑھنے والا اَثِيْمٍ : گناہ گار
مال میں بخل کرنیوالا حد سے بڑھا ہوا بدکار
12 : مَّنَّاعٍ لِّلْخَیْرِ (نیک کام سے روکنے والا ہو) بخیل ہو۔ الخیر سے مال مراد ہے۔ نمبر 2۔ اپنے اہل کو نیکی سے بہت روکنے والا اس صورت میں خیرؔ سے مراد اسلام ہے۔ اور یہ ولید بن المغیرۃ، مخرومی ہے جمہور علماء کا قول یہی ہے۔ اس کے دو بیٹے تھے وہ ان کو کہا کرتا تھا۔ جو تم میں سے مسلمان ہوگا میں اس کا خرچہ بند کردونگا۔ مُعْتَدٍ (حد سے گزرنے والا ہو) ظلم میں حدود کو پھاندے والا۔ اَثِیْمٍ (گناہوں کا کرنے والاہو) بہت گناہ کرنے والا۔
Top