Madarik-ut-Tanzil - Al-Haaqqa : 27
یٰلَیْتَهَا كَانَتِ الْقَاضِیَةَۚ
يٰلَيْتَهَا : اے کاش کہ وہ كَانَتِ : ہوتی الْقَاضِيَةَ : فیصلہ کن ۔ فیصلہ کرنے والی
اے کاش موت (ابدالاآباد کیلئے میرا کام) تمام کرچکی ہوتی
27 : یٰلَیْتَہَا کَانَتِ الْقَاضِیَۃَ (کیا اچھا ہوتا کہ موت ہی خاتمہ کرچکتی) ہائے افسوس ! وہ موت جو مجھ پر واقعہ ہوئی وہ میرے معاملے کو ختم کرنے والی ہوتی اور اس کے بعد میں نہ اٹھایا جاتا۔ اور مجھے اس چیز کا سامنا ہے۔ یہ سامنا نہ کرنا پڑتا۔ القاضیہؔ معاملے کا فیصلہ کرنے والی۔
Top