Madarik-ut-Tanzil - Al-Haaqqa : 33
اِنَّهٗ كَانَ لَا یُؤْمِنُ بِاللّٰهِ الْعَظِیْمِۙ
اِنَّهٗ : بیشک وہ كَانَ : تھا لَا يُؤْمِنُ : نہیں ایمان رکھتا بِاللّٰهِ : اللہ پر الْعَظِيْمِ : جو بڑا ہے
یہ نہ تو خدائے جل شانہ پر ایمان لاتا تھا
33 : اِنَّہٗ کَانَ لَایُؤْمِنُ بِاللّٰہِ الْعَظِیْمِ (یہ شخص عظمت والے اللہ پر ایمان نہیں رکھتا تھا) انہ یہ تعلیل کیلئے آیا ہے گویا اس طرح کہا گیا مالہ یعذب ھذا العذاب الشدید ؟ اس کو اتنا سخت عذاب کیوں دیا جارہا ہے تو جواب دیا گیا بانہٗ کان الاٰیۃ کہ یہ عظمت والے اللہ تعالیٰ پر ایمان نہ رکھتا تھا۔
Top