Madarik-ut-Tanzil - Al-Haaqqa : 3
وَ مَاۤ اَدْرٰىكَ مَا الْحَآقَّةُؕ
وَمَآ اَدْرٰىكَ : اور کیا تم سمجھے مَا الْحَآقَّةُ : کیا ہے قیامت
اور تم کو کیا معلوم ہے کہ وہ سچ مچ ہونیوالی کیا ہے
3 : وَمَآ اَدْرٰٹکَ (کس چیز نے تمہیں بتلایا کہ الحاقہ کیا ہے ؟ ) یعنی تمہیں اس کی حقیقت کا علم نہیں اور نہ اس کی ہولناکی کی بڑائی معلوم ہے۔ کیونکہ شدت و عظمت میں وہ اتنی بڑی ہے کہ مخلوق کی درایت اس کو پانے سے قاصر ہے۔ نحو : ما مبتدأ اَدْرٰکَ خبر اور ما الحاقہ جملہ موضع نصب میں ادر ٰ ی کا مفعول ہے۔ مَآ اَدْرٰکَ یہ استفہام انکاری ہے۔
Top