Madarik-ut-Tanzil - Al-A'raaf : 14
قَالَ اَنْظِرْنِیْۤ اِلٰى یَوْمِ یُبْعَثُوْنَ
قَالَ : وہ بولا اَنْظِرْنِيْٓ : مجھے مہلت دے اِلٰي يَوْمِ : اس دن تک يُبْعَثُوْنَ : اٹھائے جائیں گے
اس نے کہا کہ مجھے اس دن تک مہلت عطا فرما جس دن لوگ قبروں سے اٹھائے جائیں گے۔
مطالبہ مہلت : آیت 14: قَالَ اَنْظِرْنِیْٓ اِلٰی یَوْمِ یُبْعَثُوْنَ (اس نے کہا مجھے اس دن تک چھوٹ دو ۔ جس دن اٹھایا جائیگا) مجھے بعث کے دن تک مہلت دو یہ نفخہ ثانیہ کا وقت ہے۔
Top