Madarik-ut-Tanzil - Al-A'raaf : 197
وَ الَّذِیْنَ تَدْعُوْنَ مِنْ دُوْنِهٖ لَا یَسْتَطِیْعُوْنَ نَصْرَكُمْ وَ لَاۤ اَنْفُسَهُمْ یَنْصُرُوْنَ
وَالَّذِيْنَ : اور جن کو تَدْعُوْنَ : تم پکارتے ہو مِنْ دُوْنِهٖ : اس کے سوا لَا يَسْتَطِيْعُوْنَ : قدرت رکھتے وہ نَصْرَكُمْ : تمہاری مدد وَلَآ : اور نہ اَنْفُسَهُمْ : خود اپنی يَنْصُرُوْنَ : وہ مدد کریں
اور جن کو تم خدا کے سوا پکارتے ہو وہ نہ تمہاری ہی مدد کی طاقت رکھتے ہیں اور نہ خود اپنی ہی مدد کرسکتے ہیں۔
جو اپنی مدد نہ کرسکے تمہاری کیا مدد کرے گا : آیت 197: وَالَّذِیْنَ تَدْعُوْنَ مِنْ دُوْنِہٖ (اور تم جن لوگوں کی اللہ کو چھوڑ کر عبادت کرتے ہو) اللہ تعالیٰ کے سواء۔ لَایَسْتَطِیْعُوْنَ نَصْرَکُمْ وَلَآ اَنْفُسَھُمْ یَنْصُرُوْنَ (وہ تمہاری کچھ مدد نہیں کرسکتے نہ وہ اپنی مدد کرسکتے ہیں)
Top