Madarik-ut-Tanzil - Al-A'raaf : 45
الَّذِیْنَ یَصُدُّوْنَ عَنْ سَبِیْلِ اللّٰهِ وَ یَبْغُوْنَهَا عِوَجًا١ۚ وَ هُمْ بِالْاٰخِرَةِ كٰفِرُوْنَۘ
الَّذِيْنَ : جو لوگ يَصُدُّوْنَ : روکتے تھے عَنْ : سے سَبِيْلِ : راستہ اللّٰهِ : اللہ وَيَبْغُوْنَهَا : اور اس میں تلاش کرتے تھے عِوَجًا : کجی وَهُمْ : اور وہ بِالْاٰخِرَةِ : آخرت کے كٰفِرُوْنَ : کافر (جمع)
جو خدا کی راہ سے روکتے اور اس کی کجی ڈھونڈتے اور آخرت سے انکار کرتے تھے۔
اسبابِ لعنت کا تذکرہ کردیا : آیت 45: اَلَّذِیْنَ یَصُدُّوْنَ (جو اعراض کیا کرتے تھے) وہ منع کرتے ہیں عَنْ سَبِیْلِ اللّٰہِ (اللہ کی راہ سے) اس کے دین سے وَیَبْغُوْنَھَا عِوَجًا (اور اس میں کجی تلاش کرتے رہتے تھے) یہ یَبْغُوْنَ کا مفعول دوم ہے یعنی وہ اس لئے کجی تلاش کرتے ہیں اور اس میں تناقض ڈھونڈتے ہیں وَھُمْ بِالْاٰخِرَۃِ (اور وہ آخرت کے بھی) آخرت کے گھرکے کٰفِرُوْنَ (منکر تھے)
Top