Madarik-ut-Tanzil - Al-Insaan : 5
اِنَّ الْاَبْرَارَ یَشْرَبُوْنَ مِنْ كَاْسٍ كَانَ مِزَاجُهَا كَافُوْرًاۚ
اِنَّ : بیشک الْاَبْرَارَ : نیک بندے يَشْرَبُوْنَ : پئیں گے مِنْ : سے كَاْسٍ : پیالے كَانَ مِزَاجُهَا : اس میں آمیزش ہوگی كَافُوْرًا : کافور کی
جو نیکوکار ہیں وہ ایسا مشروب نوش جان کریں گے جس میں کافور کی آمیزش ہوگی
ابرار کا بدلہ : 5 : اور فرمایا اِنَّ الْاَبْرَارَ (جو نیک ہیں) ابرارجمع برٌّ کی ہے۔ یا بارٌّ کی جیسے رب وارباب وشاہد و اشہاد۔ بَرَّ جو ایمان میں سچا ہو یا جو باطن میں شر کو نہیں چھپاتے اور چیونٹی تک کو بھی دکھ نہیں دے۔ یَشْرَبُوْنَ مِنْ کَاْسٍ (وہ ایسے جام شراب سے پیویں گے) کاس سے کاس خمر، شراب کے جام، یہاں نفس خمر کو کاس کہہ دیا۔ ایک قول یہ ہے الک اس شیشے کا گلاس جب اس میں شراب ہو۔ کاَنَ مِزَاجُھَا (اس کی آمیزش) کَافُوْرًا (کافور کی ہوگی) کافور کا پانی کیونکہ کافور جنت کے ایک چشمے کا نام ہے۔ جس کے پانی کی سفیدی کافور جیسی ہے اور اسی طرح کی خوشبو اور ٹھنڈک۔
Top