Madarik-ut-Tanzil - Al-Insaan : 6
عَیْنًا یَّشْرَبُ بِهَا عِبَادُ اللّٰهِ یُفَجِّرُوْنَهَا تَفْجِیْرًا
عَيْنًا : ایک چشمہ يَّشْرَبُ : پیتے ہیں بِهَا : اس سے عِبَادُ : بندے اللّٰهِ : اللہ کے يُفَجِّرُوْنَهَا : اس سے رواں کرتے ہیں تَفْجِيْرًا : نالیاں
یہ ایک چشمہ ہے جس میں سے خدا کے بندے پئیں گے اور اس میں سے (چھوٹی چھوٹی) نہریں نکال لیں گے
6 : عَیْنًا : یہ کافورکا بدل ہے۔ یَّشْرَبُ بِھَا عِبَادُ اللّٰہِ (ایسے چشمے سے جس سے اللہ تعالیٰ کے خاص بندے پئیں گے) بامن کے معنی میں ہے اس سے پئیں گے نمبر 2۔ باء زائدہ ہے۔ نمبر 3۔ یشرب بھا کا معنی یتلذذبھا اس سے لذت حاصل کریں گے۔ نمبر 4۔ یشرب بھا یروٰی بھا کے معنی میں ہے ان کو اس سے سیراب کیا جائے گا۔ پہلے لفظ مِنؔ لائے اور پھر حرف باء لائے۔ کیونکہ جام سے انکے پینے کی ابتداء ہوگی اور پہلی غایت ہے۔ باقی چشمہ تو اس کے پانی کو وہ ملاکر پئیں گے تو گویا اس طرح فرمایا یشرب عباد اللہ بھا الخمر۔ اللہ تعالیٰ کے نیک بندے اس سے شراب پئیں گے۔ یُفَجِّرُ وْنَھَا (جس کو وہ بہا کرلے جائینگے) اپنے مکانوں میں جہاں چاہیں گے جاری کرلیں گے۔ تَفْجِیْرًا (آسانی کے ساتھ) کہ کسی قسم کی رکاوٹ نہ بنے گی۔
Top