Madarik-ut-Tanzil - An-Naba : 21
اِنَّ جَهَنَّمَ كَانَتْ مِرْصَادًا۪ۙ
اِنَّ جَهَنَّمَ : بیشک جہنم كَانَتْ : ہے مِرْصَادًا : ایک گھات
بیشک دوزخ گھات میں ہے
جہنم مومن کی راہ گزر کفار کا مستقر : 21 : اِنَّ جَھَنَّمَ کَانَتْ مِرْصَادًا (بیشک دوزخ ایک گھات کی جگہ ہے) مرصادًاؔ ایسا راستہ جس پر مخلوق کا گزر ہوگا۔ پس مومن اس پر چلے گا اور کافر اس میں داخل ہوگا۔ ایک قول یہ ہے المرصاد۔ وہ سر حد جس پر چوکی قائم کی جاتی ہے۔ یعنی وہ سرکشوں کی ایسی سرحد ہے جس پر وہ عذاب کے منتظر ہونگے۔ اور وہ ان کا ٹھکانہ بنے گی۔ نمبر 2۔ وہ اہل جنت کیلئے سرحد ہے جس پر فرشتے کھڑے ہو کر مؤمنوں کا استقبال کریں گے کیونکہ انہوں نے اس پر سے گزر کر جانا ہے۔
Top