Madarik-ut-Tanzil - An-Naba : 29
وَ كُلَّ شَیْءٍ اَحْصَیْنٰهُ كِتٰبًاۙ
وَكُلَّ شَيْءٍ : اور ہر چیز کو اَحْصَيْنٰهُ : شمار کر رکھا ہے ہم نے اس کو/ گھیر رکھا ہے ہم نے اس کو كِتٰبًا : کتاب میں
اور ہم نے ہر چیز کو لکھ کر ضبط کر رکھا ہے
29 : وَکُلَّ شَیْئٍ اَحْصَیْنٰہُ کِتٰبًا (اور ہم نے ہر چیز کو لکھ کر ضبط کررکھا ہے) نحو : کل شیٔ فعل مضمر کی وجہ سے منصوب ہے جس کی تفسیر احصینا کررہا ہے۔ کتابؔ یہاں مکتوبا کے معنی میں ہے یعنی لوح محفوظ میں لکھا ہے۔ یا یہ مصدر ہے جو احصائً کے معنی میں ہے۔ نمبر 2۔ یا احصینا یہ کتبنا کے معنی میں ہے۔ کیونکہ احصاء عموماً کتابت کے ذریعہ ہوتا ہے۔ یہ آیت جملہ معترضہ ہے کیونکہ اللہ تعالیٰ کا ارشاد فذوقوا حساب کے متعلق ان کے کفر اور آیات کی تکذیب کا مسبب ہے۔
Top