Madarik-ut-Tanzil - An-Naba : 4
كَلَّا سَیَعْلَمُوْنَۙ
كَلَّا سَيَعْلَمُوْنَ : ہرگز نہیں عنقریب وہ جان لیں گے
دیکھو یہ عنقریب جان لیں گے
4 : کَلَّا سَیَعْلَمُوْنَ (ہر گزایسا نہیں ان کو بھی معلوم ہوا جاتا ہے) کلاؔ یہ اختلاف پر ردع کیلئے ہے۔ نمبر 2۔ استہزاء کے طور پر سوال قیامت پر ردع ہے۔ سَیَعْلَمُوْنَ اس میں کفار کیلئے وعید ہے کہ عنقریب ان کو آنکھوں دیکھ کر حال معلوم ہوجائے گا کہ جس کے متعلق وہ مذاق اڑانے کیلئے سوال کرتے تھے وہ برحق ہے (گویا یہ وعید قبر ہے کہ ان کو قبر میں معلوم ہوجائے گا)
Top