Madarik-ut-Tanzil - Al-Ghaashiya : 11
لَّا تَسْمَعُ فِیْهَا لَاغِیَةًؕ
لَّا تَسْمَعُ : نہ سنیں گے فِيْهَا : اس میں لَاغِيَةً : بیہودہ بکواس
وہاں کسی طرح کی بکواس نہیں سنیں گے
جنت کی صفت : 1 1 : لَّا تَسْمَعُ فِیْھَا لَاغِیَۃً (جن میں کوئی لغوبات نہ سنیں گے) اے مخاطب تو ان میں کوئی لغو بات نہ سنے گا۔ یا وہ چہرے اس میں لغوبات نہ سنیں گے۔ لا غیہؔ یعنی لغو۔ یا لغویت والا کلمہ۔ نمبر 3۔ کوئی ایسا شخص جو لغو کہے۔ اہل جنت حکمت کی بات کریں گے اور دائمی نعمتوں پر اللہ تعالیٰ کی حمد کے کلمات بولیں گے۔ قراءت : مکی اور ابو عمرو نے لا یسمع فیھا لا غیۃً اور نافع نے لا تسمع فیھا لاغیۃًپڑھا
Top