Madarik-ut-Tanzil - Al-Ghaashiya : 5
تُسْقٰى مِنْ عَیْنٍ اٰنِیَةٍؕ
تُسْقٰى : پلائے جائیں گے مِنْ : سے عَيْنٍ : چشمہ اٰنِيَةٍ : کھولتا ہوا
ایک کھولتے ہوئے چشمے کا ان کو پانی پلایا جائے گا
5 : تُسْقٰی مِنْ عَیْنٍ اٰنِیَۃٍ (کھولتے ہوئے چشمے سے پانی پلائے جائیں گے) پانی کے ایسے چشمے سے جس میں انتہائی حرارت ہوگی۔ وجہ ثانیث : ان صفات و افعال میں تانیث کا استعمال وجوہؔ کی وجہ سے ہے۔ اور وجوہ سے مراد اصحاب وجوہ ہیں۔ اس کی دلیل اگلی آیت ہے۔ جس میں ھم ؔ ضمیر جمع لوٹائی گئی ہے۔
Top