Madarik-ut-Tanzil - Ash-Sharh : 2
وَ وَضَعْنَا عَنْكَ وِزْرَكَۙ
وَوَضَعْنَا : اور ہم نے اتاردیا عَنْكَ : آپ سے وِزْرَكَ : آپ کا بوجھ
بیشک کھول دیا اور تم سے بوجھ بھی اتار دیا
2 : وَوَضَعْنَا عَنْکَ وِزْرَکَ (اور ہم نے آپ پر سے آپ کا وہ بوجھ اتار دیا) نبوت کی ذمہ داری میں تخفیف کردی اور بجا آوری میں سہولت دے دی۔ ایک قول یہ ہے کہ بوجھ وہ لغزش ہے جس کو ہم معین طور پر نہیں جانتے۔ وہ افضل کو ترک کر کے فاضل کو انجام دینا ہے۔ اور انبیاء (علیہم السلام) کو اس قسم کی باتوں پر عتاب کیا جاتا ہے۔ اور وضعہؔ سے مراد اس کا معاف و درگزر کرنا۔ الوزرؔ بھاری بوجھ۔
Top