Mafhoom-ul-Quran - Hud : 23
اِنَّ الَّذِیْنَ اٰمَنُوْا وَ عَمِلُوا الصّٰلِحٰتِ وَ اَخْبَتُوْۤا اِلٰى رَبِّهِمْ١ۙ اُولٰٓئِكَ اَصْحٰبُ الْجَنَّةِ١ۚ هُمْ فِیْهَا خٰلِدُوْنَ
اِنَّ : بیشک الَّذِيْنَ : جو لوگ اٰمَنُوْا : ایمان لائے وَعَمِلُوا : اور انہوں نے عمل کیے الصّٰلِحٰتِ : نیک وَاَخْبَتُوْٓا : اور عاجزی کی اِلٰي رَبِّهِمْ : اپنے رب کے آگے اُولٰٓئِكَ : یہی لوگ اَصْحٰبُ الْجَنَّةِ : جنت والے هُمْ : وہ فِيْهَا : اس میں خٰلِدُوْنَ : ہمیشہ رہیں گے
جو لوگ ایمان لائے اور نیک عمل کیے، اور اپنے رب کے آگے عاجزی کی، یہی جنت کے مالک ہیں، ہمیشہ اس میں رہیں گے۔
مومن کا انعام، کافر اور مومن کا فرق تشریح : جیسا کہ آیات سے ظاہر ہے یہاں آکر عالم آخرت کا بیان ختم ہو رہا ہے۔ اب آگے حضرت نوح (علیہ السلام) کا واقعہ بیان کیا جا رہا ہے۔ جس میں بیشمار حکمت اور دانائی کی باتیں سکھائی گئی ہیں۔
Top