Kashf-ur-Rahman - Hud : 132
وَ قَالُوْا مَهْمَا تَاْتِنَا بِهٖ مِنْ اٰیَةٍ لِّتَسْحَرَنَا بِهَا١ۙ فَمَا نَحْنُ لَكَ بِمُؤْمِنِیْنَ
وَقَالُوْا : اور وہ کہنے لگے مَهْمَا : جو کچھ تَاْتِنَا بِهٖ : ہم پر تو لائے گا مِنْ اٰيَةٍ : کیسی بھی نشانی لِّتَسْحَرَنَا : کہ ہم پر جادو کرے بِهَا : اس سے فَمَا : تو نہیں نَحْنُ : ہم لَكَ : تجھ پر بِمُؤْمِنِيْنَ : ایمان لانے والے نہیں
اور فرعون والے موسیٰ (علیہ السلام) سے یوں کہتے کہ تو ہمارے پاس خواہ کوئی نشانی بھی اس غرض سے لائے کہ تو اس کی وجہ سے ہم کو مسحور کرلے لیکن ہم تجھ کو ماننے والے نہیں
132 اور فرعون والوں نے حضرت موسیٰ (علیہ السلام) سے کہا خواہ تو کوئی نشانی اور کیسی ہی عجیب بات ہمارے پاس اور ہمارے روبرو اس لئے لے آئے کہ تو اس نشانی کی وجہ سے ہم کو مسحور کردے لیکن پھر بھی ہم تجھ پر ایمان لانے والے نہیں اور ہم تجھ کو ہرگز نہ مانیں گے یعنی آپ کوئی معجزہ بھی دکھادیں مگر ہم آپ کی مخالفت سے باز نہ آئیں گے۔
Top