Mafhoom-ul-Quran - Al-Baqara : 6
اِنَّ الَّذِیْنَ كَفَرُوْا سَوَآءٌ عَلَیْهِمْ ءَاَنْذَرْتَهُمْ اَمْ لَمْ تُنْذِرْهُمْ لَا یُؤْمِنُوْنَ
إِنَّ : بیشک الَّذِينَ : جن لوگوں نے کَفَرُوا : کفر کیا سَوَاءٌ : برابر عَلَيْهِمْ : ان پر أَ أَنْذَرْتَهُمْ : خواہ آپ انہیں ڈرائیں أَمْ لَمْ : یا نہ تُنْذِرْهُمْ : ڈرائیں انہیں لَا يُؤْمِنُونَ : ایمان نہ لائیں گے
جو لوگ کافر ہیں، انہیں تم نصیحت کرو یا نہ کرو ان کے لئے برابر ہے وہ ایمان نہیں لائیں گے
کافر لوگ تشریح : اس آیت میں اللہ تعالیٰ آنحضرت ﷺ کو مخاطب کرکے کہتے ہیں کہ یہ قوم بڑی ھڈ حرام اور بگڑی ہوئی ہے اور منکر اللہ ہے ان کو ڈرانا، برائیوں سے منع کرنا، نصیحت کرنا کوئی افادیت نہیں رکھتا۔ ان کو نصیحت کرو یا نہ کرو ان کے لئے برابر ہے یہ ان کفار قریش کے لئے کہا گیا ہے جو کہ پکے کافر اور انتہائی بگڑے ہوئے لوگ تھے جو ہر وقت نبی کریم ﷺ کو تکلیف پہنچانے اور مذاق اڑانے میں خوشی محسوس کرتے تھے۔ ان میں ابوجہل، عتبہ، شیبہ اور دیگر سرداران قریش شامل تھے۔
Top