Mafhoom-ul-Quran - Al-Hajj : 3
وَ مِنَ النَّاسِ مَنْ یُّجَادِلُ فِی اللّٰهِ بِغَیْرِ عِلْمٍ وَّ یَتَّبِعُ كُلَّ شَیْطٰنٍ مَّرِیْدٍۙ
وَ : اور مِنَ النَّاسِ : کچھ لوگ جو مَنْ : جو يُّجَادِلُ : جھگڑا کرتے ہیں فِي اللّٰهِ : اللہ (کے بارے) میں بِغَيْرِ عِلْمٍ : بےجانے بوجھے وَّيَتَّبِعُ : اور پیروی کرتے ہیں كُلَّ شَيْطٰنٍ : ہر شیطان مَّرِيْدٍ : سرکش
اور بعض لوگ ایسے ہیں جو بغیر کچھ جانے بوجھے اللہ کی شان میں جھگڑتے اور سرکش شیطان کی پیروی کرتے ہیں۔
شیطان کے دوست اور ان کا عذاب تشریح : خوب اچھی طرح جان لینا چاہیے کہ شیطان کی دوستی جہنم کا راستہ دکھاتی ہے۔ کیونکہ اس پر تو اللہ کی لعنت ہوچکی ہے وہ تو ڈوب ہی چکا ہے تو اس کا مشن یہی ہے۔ ” ہم تو ڈوبے ہیں صنم تم کو بھی لے ڈوبیں گے “
Top