Mafhoom-ul-Quran - Aal-i-Imraan : 83
كُنْتُمْ خَیْرَ اُمَّةٍ اُخْرِجَتْ لِلنَّاسِ تَاْمُرُوْنَ بِالْمَعْرُوْفِ وَ تَنْهَوْنَ عَنِ الْمُنْكَرِ وَ تُؤْمِنُوْنَ بِاللّٰهِ١ؕ وَ لَوْ اٰمَنَ اَهْلُ الْكِتٰبِ لَكَانَ خَیْرًا لَّهُمْ١ؕ مِنْهُمُ الْمُؤْمِنُوْنَ وَ اَكْثَرُهُمُ الْفٰسِقُوْنَ
كُنْتُمْ : تم ہو خَيْرَ : بہترین اُمَّةٍ : امت اُخْرِجَتْ : بھیجی گئی لِلنَّاسِ : لوگوں کے لیے تَاْمُرُوْنَ : تم حکم کرتے ہو بِالْمَعْرُوْفِ : اچھے کاموں کا وَتَنْهَوْنَ : اور منع کرتے ہو عَنِ : سے الْمُنْكَرِ : برے کام وَتُؤْمِنُوْنَ : اور ایمان لاتے ہو بِاللّٰهِ : اللہ پر وَلَوْ : اور اگر اٰمَنَ : ایمان لے آتے اَھْلُ الْكِتٰبِ : اہل کتاب لَكَانَ : تو تھا خَيْرًا : بہتر لَّھُمْ : ان کے لیے مِنْھُمُ : ان سے الْمُؤْمِنُوْنَ : ایمان والے وَ اَكْثَرُھُمُ : اور ان کے اکثر الْفٰسِقُوْنَ : نافرمان
اب کیا یہ لوگ اللہ (کی اطاعت) کا طریقہ چھوڑ کر کوئی اور طریقہ چاہتے ہیں ؟ حالانکہ آسمان و زمین کی ساری چیزیں چار و ناچار اللہ ہی کی تابع فرمان ہیں اور اسی کی طرف سب کو پلٹنا ہے
دین حق کی ضرورت تشریح : جب یہود و نصاریٰ نے محمد ﷺ کو ماننے سے انکار کردیا تو اس پر رب العزت فرماتے ہیں کہ کیا ان کو اطاعت الٰہی کا راستہ چھوڑ کر کوئی اور راستہ پسند ہے۔ کیونکہ دین اسلام اور خود ان کا مذہب بھی یہی سکھاتا ہے کہ اللہ ایک ہے۔ صرف اور صرف اسی کی فرمانبرداری کرنے کا حکم دیا گیا ہے۔ کیونکہ اس جیسی طاقت، عظمت اور بڑائی کہیں اور نظر نہیں آتی۔ دنیا کی ہر چیز زمین آسمان، ہوا، پانی، چاند، سورج اور ستارے سب ہی اسی کے فرمانبردار ہیں اسی کے حکم سے اپنے اپنے کام میں لگے ہوئے ہیں کوئی بھی معمولی سی حکم عدولی نہیں کرسکتا اور پھر ہر وقت یاد رکھنا چاہئے کہ یہ زندگی ختم ہونے والی ہے اور اس کے بعد رب العزت ہی کے پاس جانا ہے۔ اللہ کے پاس جانے کے لئے اتنے اچھے عمل کرنے چاہئیں کہ جب اللہ کے حضور جائیں تو عذاب کا خوف بالکل نہ ہو۔
Top