Mafhoom-ul-Quran - Al-Maaida : 19
یٰۤاَهْلَ الْكِتٰبِ قَدْ جَآءَكُمْ رَسُوْلُنَا یُبَیِّنُ لَكُمْ عَلٰى فَتْرَةٍ مِّنَ الرُّسُلِ اَنْ تَقُوْلُوْا مَا جَآءَنَا مِنْۢ بَشِیْرٍ وَّ لَا نَذِیْرٍ١٘ فَقَدْ جَآءَكُمْ بَشِیْرٌ وَّ نَذِیْرٌ١ؕ وَ اللّٰهُ عَلٰى كُلِّ شَیْءٍ قَدِیْرٌ۠   ۧ
يٰٓاَهْلَ الْكِتٰبِ : اے اہل کتاب قَدْ جَآءَكُمْ : تحقیق تمہارے پاس آئے رَسُوْلُنَا : ہمارے رسول يُبَيِّنُ : وہ کھول کر بیان کرتے ہیں لَكُمْ : تمہارے لیے عَلٰي : پر (بعد) فَتْرَةٍ : سلسلہ ٹوٹ جانا مِّنَ : سے (کے) الرُّسُلِ : رسول (جمع) اَنْ : کہ کہیں تَقُوْلُوْا : تم کہو مَا جَآءَنَا : ہمارے پاس نہیں آیا مِنْ : کوئی بَشِيْرٍ : خوشخبری دینے والا وَّلَا : اور نہ نَذِيْرٍ : ڈرانے والا فَقَدْ جَآءَكُمْ : تحقیق تمہارے پاس آگئے بَشِيْرٌ : خوشخبری سنانے والے وَّنَذِيْرٌ : اور ڈرانے والے وَاللّٰهُ : اور اللہ عَلٰي : پر كُلِّ شَيْءٍ : ہر شے قَدِيْرٌ : قدرت والا
اے اہل کتاب ! یہ رسول ایسے وقت تمہارے پاس آیا ہے، اور دین کی واضح تعلیم تمہیں دے رہا ہے جب کہ رسولوں کی آمد کا سلسلہ ایک مدت سے بند تھا تاکہ تم یہ نہ کہہ سکو کہ ہمارے پاس کوئی خوشخبری دینے والا اور ڈرانے والا نہیں آیا۔ سودیکھو ! اب وہ خوشخبری دینے والا اور ڈرانے والا آگیا اور اللہ ہر چیز پر قادر ہے۔
یہود ونصارٰی کو جزاو سزا کی خبر تشریح : یہود و نصارٰی کو پھر خبردار کیا جارہا ہے کہ نبی اکرم ﷺ پر ایمان لا کر سیدھی راہ اختیار کرلو۔ اللہ تعالیٰ ہر چیز پر پوری قدرت رکھتا ہے، اس لیے اس نے نیک کاموں پر جنت کی خوش خبری دینے والا اور برے کاموں پر جہنم کے عذاب سے ڈرانے والا پیغمبر سیدنا محمد ﷺ بھیج دیا ہے اگر تم ان پر ایمان نہ لاؤ گے تو پھر یاد رکھو جزا وسزا دینے والا تمہیں معاف نہ کرے گا۔ کیونکہ وہ ہر چیز پر پوری پوری قدرت رکھنے والا ہے۔
Top