Mafhoom-ul-Quran - Al-An'aam : 155
وَ هٰذَا كِتٰبٌ اَنْزَلْنٰهُ مُبٰرَكٌ فَاتَّبِعُوْهُ وَ اتَّقُوْا لَعَلَّكُمْ تُرْحَمُوْنَۙ
وَھٰذَا : اور یہ كِتٰب : کتاب اَنْزَلْنٰهُ : ہم نے نازل کی مُبٰرَكٌ : برکت والی فَاتَّبِعُوْهُ : پس اس کی پیروی کرو وَاتَّقُوْا : اور پرہیزگاری اختیار کرو لَعَلَّكُمْ : تاکہ تم پر تُرْحَمُوْنَ : رحم کیا جائے تم پر
اور یہ کتاب ہے برکت والی جو ہم نے اتاری ہے تو اس کی پیروی کرو اور اللہ سے ڈرو تاکہ تم پر مہربانی کی جائے۔
قرآن مجید ایک مکمل کتاب تشریح : یہاں قرآن پاک کی چند خوبیوں اور برکتوں کا ذکر کیا گیا ہے۔ قرآن کہتا ہے غورو فکر کر کے میری پیروی کرو۔ خلوص نیت سے عمل کرو اور پھر تقویٰ اختیار کرو، صاف ظاہر ہے کہ جب کوئی ان تینوں ہدایات پر عمل کرے گا تو اللہ کی رحمت اس پر ضرور نازل ہوگی۔ پھر ان تمام باتوں کا جواب بھی اللہ تعالیٰ خود ہی دیتے ہیں جو کہ منکرین بہانے بنا سکتے تھے۔ مثلاً یہ کہ تم لوگ کہیں یہ نہ کہتے ہمیں تو کتاب ملی ہی نہیں۔ پہلے لوگوں کو ملی اور وہ ہم نہ پڑھ سکے یا یہ کہتے کہ اگر ہمیں بھی کتاب دی جاتی تو ہم ضرور پہلے لوگوں کی نسبت زیادہ عمل کرنے والے ثابت ہوتے، لہٰذا اب تمہارے پاس کوئی حیلہ بہانہ باقی نہیں رہا اور اب یہ تنبیہہ کی جا رہی ہے کہ یہ کتاب جو تمہیں دی گئی ہے یہ باقی تمام کتابوں سے زیادہ محکم، واضح اور رحمتوں، برکتوں اور ہدایات سے بھری ہوئی ہے۔ اب اگر کوئی اس سے منہ موڑے گا یا دوسروں کو قرآن سے دور کرنے کی کوشش کرے گا تو اس کو خوب اچھی طرح جان لینا چاہیے کہ اس کو بڑا سخت عذاب دیا جائے گا۔ کیونکہ بےعلم کو تو پھر بھی معافی مل سکتی ہے جبکہ باعلم (جاننے والے) کی سزا زیادہ سخت ہوگی۔
Top