Tafseer-e-Majidi - Yunus : 44
اِنَّ اللّٰهَ لَا یَظْلِمُ النَّاسَ شَیْئًا وَّ لٰكِنَّ النَّاسَ اَنْفُسَهُمْ یَظْلِمُوْنَ
اِنَّ : بیشک اللّٰهَ : اللہ لَا يَظْلِمُ : ظلم نہیں کرتا النَّاسَ : لوگ شَيْئًا : کچھ بھی وَّلٰكِنَّ : اور لیکن النَّاسَ : لوگ اَنْفُسَھُمْ : اپنے آپ پر يَظْلِمُوْنَ : ظلم کرتے ہیں
یقیناً اللہ لوگوں پر ذرا بھی ظلم نہیں کرتا، البتہ لوگ ہی اپنی جانوں پر ظلم کرتے ہیں،70۔
70۔ (کہ اپنی فطری صلاحیتوں کو ضائع کردیتے ہیں اور ان سے کام نہیں لیتے) (آیت) ” ان۔۔۔۔ شیئا “۔ یعنی یہ کہ اللہ پہلے تو خود ہی انہیں صلاحیت ہدایت سے محروم رکھے اور پھر ان سے مؤاخذہ کرنے لگے۔
Top