Tafseer-e-Majidi - Yunus : 69
قُلْ اِنَّ الَّذِیْنَ یَفْتَرُوْنَ عَلَى اللّٰهِ الْكَذِبَ لَا یُفْلِحُوْنَؕ
قُلْ : آپ کہ دیں اِنَّ : بیشک الَّذِيْنَ : وہ لوگ جو يَفْتَرُوْنَ : گھڑتے ہیں عَلَي اللّٰهِ : اللہ پر الْكَذِبَ : جھوٹ لَا يُفْلِحُوْنَ : وہ فلاح نہیں پائیں گے
آپ کہہ دیجیے کہ یقیناً جو لوگ اللہ پر جھوٹ گھڑتے رہتے ہیں وہ فلاح نہیں پانے کے،104۔
104۔ فلاح۔ حقیقی فلاح کم ازکم جس معنی میں عربی میں مستعمل ہے تو وہی ہے جو مستقل دیرپا اور دائمی ہو اور یہ کسی منکر مکذب مشرک کے نصیب میں نہیں۔ عارضی چند روزہ دنیوی عیش وتنعم جس کا خاتمہ یقینی طور ذلت ومصیبت پر ہے اسے فلاح ہرگز نہیں کہہ سکتے۔
Top