Tafseer-e-Majidi - Hud : 95
كَاَنْ لَّمْ یَغْنَوْا فِیْهَا١ؕ اَلَا بُعْدًا لِّمَدْیَنَ كَمَا بَعِدَتْ ثَمُوْدُ۠   ۧ
كَاَنْ : گویا لَّمْ يَغْنَوْا : وہ نہیں بسے فِيْهَا : اس میں (وہاں) اَلَا : یاد رکھو بُعْدًا : دوری ہے لِّمَدْيَنَ : مدین کے لیے كَمَا بَعِدَتْ : جیسے دور ہوئے ثَمُوْدُ : ثمود
جیسے کبھی ان میں بسے ہی نہ تھے ! خوب سن لو مدین کو (رحمت سے) دوری ہوئی جیسی دوری ثمود کو ہوچکی تھی،139۔
139۔ رحمت الہی سے محروم وبعید ہوجاتے ہیں تو اہم مدین کی مثال ہر پرانی مغضوب ومقہور قوم سے دی جاسکتی ہے، قوم ثمود کا نام خصوصیت کے ساتھ لینے میں شاید کہ یہ مناسبت ہو کہ قوم ثمود بھی اس سے قبل اسی نواح اور اسی علاقہ میں آباد رہ چکی تھی ! اہل مدین نے اپنے ہی گرد ونواح کی تاریخ سے عبرت نہ حاصل کی ! بعض مفسرین نے یہ لکھا ہے کہ اہل مدین بھی قوم ثمود ہی کی طرح نسل عرب سے تھے۔ اور ان کی بےدینی اور بداعمالی بھی انہی کی سی تھی۔ کانوا جیرانھم قریبامنہم فی الدار شبیھا بھم فی الکفر وقطع الطریق وکانوا عربا مثلھم (ابن کثیر)
Top