Tafseer-e-Majidi - Hud : 9
وَ لَئِنْ اَذَقْنَا الْاِنْسَانَ مِنَّا رَحْمَةً ثُمَّ نَزَعْنٰهَا مِنْهُ١ۚ اِنَّهٗ لَیَئُوْسٌ كَفُوْرٌ
وَلَئِنْ : اور اگر اَذَقْنَا : ہم چکھا دیں الْاِنْسَانَ : انسان کو مِنَّا : اپنی طرف سے رَحْمَةً : کوئی رحمت ثُمَّ : پھر نَزَعْنٰهَا : ہم چھین لیں وہ مِنْهُ : اس سے اِنَّهٗ : بیشک وہ لَيَئُوْسٌ : البتہ مایوس كَفُوْرٌ : ناشکرا
اور اگر ہم انسان کو اپنی رحمت کا مزہ چکھاتے ہیں اور پھر اسے اس سے واپس لے لیتے ہیں تو وہ ناامید (و) ناشکر ہوجاتا ہے،12۔
12۔ (کہ گویا اسے اعادۂ رحمت کا احتمال ہی نہیں رہتا) عام فطرت بشری کا بیان ہے۔
Top