Mutaliya-e-Quran - Yunus : 50
قُلْ اَرَءَیْتُمْ اِنْ اَتٰىكُمْ عَذَابُهٗ بَیَاتًا اَوْ نَهَارًا مَّا ذَا یَسْتَعْجِلُ مِنْهُ الْمُجْرِمُوْنَ
قُلْ : آپ کہ دیں اَرَءَيْتُمْ : بھلا تم دیکھو اِنْ اَتٰىكُمْ : اگر تم پر آئے عَذَابُهٗ : اس کا عذاب بَيَاتًا : رات کو اَوْ نَهَارًا : یا دن کے وقت مَّاذَا : کیا ہے وہ يَسْتَعْجِلُ : جلدی کرتے ہیں مِنْهُ : اس سے۔ اس کی الْمُجْرِمُوْنَ : مجرم (جمع)
اِن سے کہو، کبھی تم نے یہ بھی سوچا کہ اگر اللہ کا عذاب اچانک رات کو یا دن کو آ جائے (تو تم کیا کر سکتے ہو؟) آخر یہ ایسی کونسی چیز ہے جس کے لیے مجرم جلدی مچائیں؟
قُلْ [ آپ کہئے ] اَ [ کیا ] رَءَيْتُمْ [ تم لوگوں نے غور کیا ] اِنْ [ (کہ ) اگر ] اَتٰىكُمْ [ آئے تمہارے پاس ] عَذَابُهٗ [ اس کا عذاب ] بَيَاتًا [ رات بسر کرتے ہوئے ] اَوْ [ یا ] نَهَارًا [ دن کے وقت ] مَّاذَا [ وہ چیز ] يَسْتَعْجِلُ [ جلدی چاہتے ہیں ] مِنْهُ [ جس میں ] الْمُجْرِمُوْنَ [ مجرم لوگ ] (آیت ۔ 50) بیاتا کو ظرف بھی مانا جاسکتا ہے لیکن بہتر ہے کہ اس کو حال مانا جائے ، جبکہ نھارا ظرف ہے۔
Top