Madarik-ut-Tanzil - Al-Anfaal : 18
مَا تَذَرُ مِنْ شَیْءٍ اَتَتْ عَلَیْهِ اِلَّا جَعَلَتْهُ كَالرَّمِیْمِؕ
مَا : نہ تَذَرُ مِنْ شَيْءٍ : چھوڑتی تھی کسی چیز کو اَتَتْ عَلَيْهِ : آئی جس پر اِلَّا جَعَلَتْهُ كَالرَّمِيْمِ : مگر اس نے کردیا اس کو بوسیدہ ہڈیوں کی طرح
وہ جس چیز پر چلتی اس کو ریزہ ریزہ کئے بغیر نہ چھوڑتی
تکذیب کے نتیجہ میں ہر چیز ریزہ ہوگئی : آیت 42 : مَا تَذَرُ مِنْ شَیْئٍ اَتَتْ عَلَیْہِ اِلاَّ جَعَلَتْہُ کَالرَّمِیْمِ (جس چیز پر گزرتی اس کو ایسا کردیتی تھی جیسے کوئی چیز گل کر ریزہ ریزہ ہوجاتی ہے) الرمیم : ہر وہ چیز جو ریزہ ریزہ ہو یعنی پرانی ہو کر ریزہ ریزہ ہوجائے۔ نمبر 2۔ خواہ وہ ہڈی ہو یا نبات یا اور کوئی چیز مطلب یہ ہوا۔ کہ اس ہوا کا گزر ان کی جس چیز چوپائے ٗ کھیتیاں ٗ اموال پر ہوتا اس کو وہ تہس نہس کردیتی۔
Top