Tafseer-e-Majidi - Al-Hijr : 81
وَ اٰتَیْنٰهُمْ اٰیٰتِنَا فَكَانُوْا عَنْهَا مُعْرِضِیْنَۙ
وَاٰتَيْنٰهُمْ : اور ہم نے انہیں دیں اٰيٰتِنَا : اپنی نشانیاں فَكَانُوْا : پس وہ تھے عَنْهَا : اس سے مُعْرِضِيْنَ : منہ پھیرنے والے
اور ہم نے ان کو اپنی (طرف سے) نشانیاں دیں، پر وہ ان سے روگردانی ہی کرتے رہے،69۔
69۔ یعنی ہمارے رسولوں نے معجزات و دلائل ہر طرح کے پیش کر کرکے انہیں راہ راست پر لانا چاہا، لیکن وہ برابر ہٹ اور انکار ہی پر قائم رہے :۔
Top