Tafseer-e-Majidi - Al-Hijr : 89
وَ قُلْ اِنِّیْۤ اَنَا النَّذِیْرُ الْمُبِیْنُۚ
وَقُلْ : اور کہ دیں اِنِّىْٓ : بیشک میں اَنَا : میں النَّذِيْرُ الْمُبِيْنُ : ڈرانے والا علانیہ
اور کہیے کہ میں تو صاف صاف (عذاب سے) ڈرانے والا ہوں،78۔
78۔ (تم منکروں کو) ارشاد یہ ہورہا ہے کہ آپ معاند کافروں کے ساتھ اپنا فرض تبلیغی بس ادا کردیجئے، باقی ان کا دل پھیر دینا تو آپ ﷺ کے ہاتھ میں ذرا سا بھی نہین۔ آگے انہیں ان کے حال پر چھوڑ دیجئے۔
Top