Tafseer-e-Majidi - Al-Hijr : 97
وَ لَقَدْ نَعْلَمُ اَنَّكَ یَضِیْقُ صَدْرُكَ بِمَا یَقُوْلُوْنَۙ
وَلَقَدْ نَعْلَمُ : اور البتہ ہم جانتے ہیں اَنَّكَ : بیشک تم يَضِيْقُ : تنگ ہوتا ہے صَدْرُكَ : تمہارا سینہ (دل) بِمَا : اس سے يَقُوْلُوْنَ : جو وہ کہتے ہیں
اور بالیقین ہم کو معلوم ہے کہ (یہ لوگ) جو کچھ کہتے رہتے ہیں اس سے آپ کا دل تنگ ہوتا رہتا ہے،84۔
84۔ اور یہ دل کی تنگی ایک بالکل امر طبعی ہے۔ بلکہ اگر بغض فی اللہ سے عقلا پیدا ہو، تو عین عبادت ہے۔ (آیت) ” بمایقولون “۔ یعنی وہی کفر وشرک انکار و استکبار، طنز و تمسخر کی باتیں۔ اے بما یقول ھؤلاء المشرکون من قومک من تکذیبھم ایاک واستھزاء ھم بک وبما جئتھم بہ (ابن جریر)
Top