Tafseer-e-Majidi - An-Nahl : 51
وَ قَالَ اللّٰهُ لَا تَتَّخِذُوْۤا اِلٰهَیْنِ اثْنَیْنِ١ۚ اِنَّمَا هُوَ اِلٰهٌ وَّاحِدٌ١ۚ فَاِیَّایَ فَارْهَبُوْنِ
وَقَالَ : اور کہا اللّٰهُ : اللہ لَا تَتَّخِذُوْٓا : نہ تم بناؤ اِلٰهَيْنِ : دو معبود اثْنَيْنِ : دو اِنَّمَا : اس کے سوا نہیں هُوَ : وہ اِلٰهٌ : معبود وَّاحِدٌ : یکتا فَاِيَّايَ : پس مجھ ہی سے فَارْهَبُوْنِ : تم مجھ سے ڈرو
اور اللہ نے کہہ رکھا ہے کہ دو معبود نہ قرار دینا،73۔ خدا تو بس وہی ایک ہے سو تم لوگ صرف مجھی سے ڈرتے رہو،74۔
73۔ (جیسا کہ مجوس نے اور بعض اور بددین فرقوں نے قرار دے رکھا ہے۔ قرآن مجید جس طرح شرک کی اور ہر صورت کو مٹا رہا ہے اسی طرح ثنویت کو بھی، مزید تفصیل کے لئے ملاحظہ ہو انگریزی تفسیر القرآن۔ (آیت) ” وقال اللہ) یعنی اللہ نے اپنی مخلوق کو پیغمبروں کے ذریعہ سے یہ حکم دے رکھا ہے۔ 74۔ (کہ میں ہی ہر طرح کے انعام اور عتاب پر قادر ہوں) ھو (صیغہ غائب) کے معا بعد (آیت) ” ایای (صیغہ متکلم) کی طرف انتقال پیدا ہوجاتا ہے۔ وھو من طریقۃ الالتفات وھو ابلغ فی الترھیب من قولہ ایاہ فارھبوہ (کشاف)
Top