Tafseer-e-Majidi - Al-Israa : 10
وَّ اَنَّ الَّذِیْنَ لَا یُؤْمِنُوْنَ بِالْاٰخِرَةِ اَعْتَدْنَا لَهُمْ عَذَابًا اَلِیْمًا۠   ۧ
وَّاَنَّ : اور یہ کہ الَّذِيْنَ : جو لوگ لَا يُؤْمِنُوْنَ : ایمان نہیں لاتے بِالْاٰخِرَةِ : آخرت پر اَعْتَدْنَا : ہم نے تیار کیا لَهُمْ : ان کے لیے عَذَابًا : عذاب اَلِيْمًا : دردناک
اور یہ بھی (بتانا ہے) کہ جو لوگ آخرت پر ایمان نہیں رکھتے ان کے لئے ہم نے عذاب دردناک تیار کر رکھا ہے،18۔
18۔ آخرت سے انکار اپنے وسیع معنی میں یعنی صحیح تفصیلات کے ساتھ یوم الجزاء سے انکار تو ہر کافر کیلئے عام ہے لیکن یہود کے سلسلہ میں اس کا ذکر خصوصیت کے ساتھ برمحل ہے۔ اس لئے کہ یہود باوجود دعوی توحید کے سب سے زیادہ اسی عقیدۂ آخرت ہی کو بھولے ہوئے تھے دنیا پرستی جب حد سے بڑھ جاتی ہے تو یہی صورت پیدا کردیتی ہے۔ موجودہ توریت محرف میں سب سے کم ذکر یوم آخرت اور وہاں کی جزاسزا کا ہے۔ سارا زور اسی دنیا کے انعامات کا ہے۔
Top