Tafseer-e-Majidi - Al-Kahf : 91
كَذٰلِكَ١ؕ وَ قَدْ اَحَطْنَا بِمَا لَدَیْهِ خُبْرًا
كَذٰلِكَ : یہی وَقَدْ اَحَطْنَا : اور ہمارے احاطہ میں ہے بِمَا لَدَيْهِ : جو کچھ اس کے پاس خُبْرًا : ازروئے خبر
یہ اسی طرح ہے اور جو کچھ ان کے پاس تھا اس کی ہم کو پوری خبر ہے،140۔
140۔ (آیت) ” کذلک “۔ تحقیق وتاکید کے لئے آتا ہے۔ مطلب یہ ہوا کہ جو کچھ ہم بیان کررہے ہیں یہی اصل حقیقت اور واقعہ ہے اور ہم کو ذوالقرنین اور اس کے سازوسامان کی پوری اطلاع ہے۔
Top