Tafseer-e-Majidi - Al-Hajj : 69
اَللّٰهُ یَحْكُمُ بَیْنَكُمْ یَوْمَ الْقِیٰمَةِ فِیْمَا كُنْتُمْ فِیْهِ تَخْتَلِفُوْنَ
اَللّٰهُ : اللہ يَحْكُمُ : فیصلہ کرے گا بَيْنَكُمْ : تمہارے درمیان يَوْمَ الْقِيٰمَةِ : روز قیامت فِيْمَا : جس میں كُنْتُمْ : تم تھے فِيْهِ : اس میں تَخْتَلِفُوْنَ : اختلاف کرتے
اللہ تمہارے درمیان قیامت کے دن فیصلہ کردے گا اس باب میں جس میں تم اختلاف کرتے رہتے ہو،118۔
118۔ فیصلہ سے مراد عملی مشاہد فیصلہ ہے۔ ورنہ دلائل و شواہد کے لحاظ سے تو فیصلہ دنیا ہی میں ہوچکا ہے۔
Top