Tafseer-e-Majidi - Al-Muminoon : 107
رَبَّنَاۤ اَخْرِجْنَا مِنْهَا فَاِنْ عُدْنَا فَاِنَّا ظٰلِمُوْنَ
رَبَّنَآ : اے ہمارے رب اَخْرِجْنَا : ہمیں نکال لے مِنْهَا : اس سے فَاِنْ : پھر اگر عُدْنَا : دوبارہ کیا ہم نے فَاِنَّا : تو بیشک ہم ظٰلِمُوْنَ : ظالم (جمع)
اے ہمارے پروردگار ہم کو اس (جہنم) سے نکال دے اب اگر ہم پھر ایسا کریں تو بیشک ہم (پورے) قصور وار ہوں گے،94۔
94۔ (اس وقت ہمیں سزا دے لینا، لیکن اب تو چھوڑ ہی دے) وہاں پہنچ کر بڑے سے بڑا منکر اور مکذب بھی اقرار و اعتراف و ندامت و حسرت پر اپنے کو مجبور پائے گا۔
Top