Tafseer-e-Majidi - Al-Muminoon : 113
قَالُوْا لَبِثْنَا یَوْمًا اَوْ بَعْضَ یَوْمٍ فَسْئَلِ الْعَآدِّیْنَ
قَالُوْا : وہ کہیں گے لَبِثْنَا : ہم رہے يَوْمًا : ایک دن اَوْ : یا بَعْضَ يَوْمٍ : ایک دن کا کچھ حصہ فَسْئَلِ : پس پوچھ لے الْعَآدِّيْنَ : شمار کرنے والے
وہ کہیں گے ہم ایک دن رہے ہوں گے یا دن کا بھی کچھ حصہ سو تو گننے والوں سے پوچھ لے،97۔
97۔ (ہمیں اب کچھ یاد دواد نہیں) یہ جوا اب ان کی زبان سے شدت سراسیمگی اور حواس کی گمشدگی میں ادا ہوگا۔ (آیت) ” العآدین “۔ گننے والوں سے مراد فرشتے لیے گئے ہیں، کہ ان کے پاس بندوں کی ہر چیز کا حساب و کتاب رہتا ہے۔ الملئکۃ الذین یحفظون اعمال بنی ادم ویحصونھا علیھم (ابن کثیر)
Top