Tafseer-e-Majidi - Al-Muminoon : 118
وَ قُلْ رَّبِّ اغْفِرْ وَ ارْحَمْ وَ اَنْتَ خَیْرُ الرّٰحِمِیْنَ۠   ۧ
وَقُلْ : اور آپ کہیں رَّبِّ : اے میرے رب اغْفِرْ : بخش دے وَارْحَمْ : اور رحم فرما وَاَنْتَ : اور تو خَيْرُ الرّٰحِمِيْنَ : بہترین رحم کرنے والا ہے
اور آپ کہیے کہ اے میرے پروردگار میری مغفرت کر اور میرے اوپر رحم کر اور تو تور سب رحم کرنے والوں سے بڑھ کر ہے،102۔
102۔ اس الحاح و لجاجت کے ساتھ دعا کرنے کی تعلیم افضل البشر کو مل رہی ہے۔ تو دوسروں کا ذکر ! اللہ اللہ، کتنا زور عبدیت پر، اور کتنی تاکید توحید کی ہے ! (آیت) ’ رب اغفر “۔ رحمت، درجہ طاعات میں رحمت، مراتب نجات میں رحمت۔ وقس علی ہذا۔ غفر ورحمۃ کے درمیان یہ فرق بھی کیا گیا ہے کہ غفر تو گناہوں کو مٹا دیتا، اور خلق کی نگاہ سے انہیں اوجھل کردیتا ہے، اور رحمت اقوال و اعمال میں توفیق خیردیتا ہے۔ الغفر اذا اطلق معناہ محوالذنوب وسترہ عن الناس والرحمۃ معناھا ان یسدوہ ویوفقہ فی الاقوال والافعال (ابن کثیر)
Top