Tafseer-e-Majidi - Al-Muminoon : 22
وَ عَلَیْهَا وَ عَلَى الْفُلْكِ تُحْمَلُوْنَ۠   ۧ
وَعَلَيْهَا : اور ان پر وَعَلَي الْفُلْكِ : اور کشتی پر تُحْمَلُوْنَ : سوار کیے جاتے ہو
اور ان پر اور کشتی پر سوار پھرتے ہو،19۔
19۔ جمادات ونباتات کی طرح چوپائے جانور اور مویشی بھی انسان کی خدمت ہی کے لئے ہیں۔ انہیں اپنا معبود یا مخدوم سمجھ لینا انسان کی انتہائی پستی اور نافہمی ہے۔ (آیت) ” الانعام “۔ پر حاشیے سورة انعام پ 7 اور سورة النحل پ 14 میں گزر چکے۔ (آیت) ” نسقیکم مما فی بطونھا “۔ مراد دودھ کا ہونا ظاہر ہی ہے۔ (آیت) ” ولکم فیھا منافع کثیرۃ “۔ علاوہ غذائی مصرف کے۔ گائے بیل کی کھال۔ بھیڑی کی اون، بعض جانوروں کے سینگ وغیرہ یہ سب انسانوں کے کام کی چیزیں ہیں اور جانوروں کی تجارت ایک بڑی نفع بخش تجارت۔ (آیت) ” وعلی الفلک “۔ بحری سواریاں جتنی بھی ایجاد ہوں سب فلک کے تحت میں آجائیں گی۔
Top